• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601166

    عنوان:

    بجاج فائنسر كارڈ استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    آج کل (Bajaj finserve emi Card) بہت زیادہ عام ہورہاہے مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ اس کارڈ کو استعمال کررہا ہے ۔۔اس کا استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    جواب دیگر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601166

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:303-244/L=4/1442

     اس کارڈ کے بارے میں پتہ کرنے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ اگر سامان کی خریداری میں اس کارڈ کو استعمال کیا جائے تو رقم بجاج کمپنی ادا کردیتی ہے اور قسطوں پرخریدار سے وصول کرتی ہے ،اگر یہ تفصیل واقع کے مطابق ہے تو اس کارڈ کا استعمال کرنا اسی وقت جائز ہوگا جبکہ کمپنی کو رقم اداکرنے کی صورت میں زائد رقم دینی نہ پڑے ،ورنہ یہ معاملہ سودی ہوجائے گا جو جائز نہیں۔واضح رہے کہ اگر کمپنی اپنی مصنوعات اس کارڈ کے ذریعہ فروخت کرتی ہو یا اس کارڈ کے تعلق سے جو تفصیل میں نے لکھی ہے وہ صحیح نہ ہو تو پوری وضاحت کرکے دوبارہ سوال کرلیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند