• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601103

    عنوان:

    (Osmoteche .com) سے جڑ کر پیسہ کمانا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرعِ متین درج ذیل مسئلہ کے بارے میں /کہ پونے کی ایک کمپنی ہے جس کا نام ہے (Osmose technology) اس کمپنی کا کام ہے سافٹ ویر بنانا اور آن لائن اشیاء خرید و فروخت کرنا، اس کمپنی سے جڑ کر بزنس کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ 1200 روپے انویسمینٹ کرکے لائف ٹائم حصہ دار بنا جاتا ہے اور پہلے ہی دن سے 20 روپے روزانہ کے حساب سے کمپنی اپنے حصہ دار کو فائدہ دیتی ہے ، اب اگر حصہ دار شخص محنت کر کے مزید لوگوں کو اس کمپنی سے جوڑتا ہے تو ہر ایک آدمی کے پیچھے ایک روپیہ روزانہ کے حساب سے محنتانہ ادا کرتی ہے ۔

    واضح ہوکہ دوسرے لوگوں کو شامل کرنا شرط نہیں ہے ، دوسرے لوگوں کو شامل کرے گا تو مزید فائدہ حاصل کرے گا ورنہ نہیں، 1200 انویسمینٹ کرنے کی وجہ سے 20 روپے روزانہ ملتا رہے گا،تفصیلات اس ویب سائٹ www.osmosetech.com پر موجود ہے ۔

    اب سوال یہ ہے کہ ایک مرتبہ انویسمینٹ کرکے لائف ٹائم 20 روپے روزانہ فائدہ حاصل کرنا جائز ہے ؟ دوسرے لوگوں کو شامل کرکے مزید فائدہ حاصل کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 601103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:229-169/sn=4/1442

     انویسٹ کی جو شکل آپ نے لکھی ہے یہ متعدد شرعی قباحتوں پر مشتمل ہے مثلا مقتضائے عقد کے خلاف شرط، غرر وغیرہ ؛ لہذا اس کمپنی سے جڑ کرپیسہ کمانا شرعا جائز نہیں ہے ۔ مستفاد:

    (و)لا(بیع بشرط) عطف علی إلی النیروز یعنی الأصل الجامع فی فساد العقد بسبب شرط لا یقتضیہ العقد ولا یلائمہ وفیہ نفع لأحدہما أو) فیہ نفع (لمبیع) ہو (من أہل الاستحقاق) للنفع بأن یکون آدمیا،...(ولم یجرالعرف بہ و) لم (یرد الشرع بجوازہ).[الدر المختار مع رد المحتار) 7/ 281،مطلب فی البیع بشرط فاسد، مطبوعة: مکتبة زکریا، دیوبند)(القمار)تعلیق الملک علی الخطر والمال فی الجانبین.(دیکھیں: البحرالرائق ۵۵۴/۸، مسائل فی المسابقة والقمار، والاختیار فی تعلیل المختار ،۴۵/۳، فصل العمری والرقبی، وقواعد الفقہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند