• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601098

    عنوان:

    انڈوں کو مشین میں رکھ کر چوزے نکالنا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام متین مسئلہ میں کہ آج کل جو فارمی مرغی یا پرندوں کے انڈوں کو مشین میں رکھ کر چوزے نکالا جاتا ہے ، ان چوزوں کے بڑے ہونے کے بعد ان کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟ مدلل جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601098

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:288-233/L=4/1442

     ان چوزوں کے بڑے ہوجانے کے بعد ان پر مرغی کے ہی احکام جاری ہوں گے ؛اس لیے ان کے بڑے ہونے کے بعد ان کو کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ؛بشرطیکہ طبی لحاظ سے ان کا کھانا مضرِ صحت نہ ہو ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند