• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 601007

    عنوان:

    ورلڈ بینک کی تنخواہ لینا کیسا ہے ؟

    سوال:

    میرا نام محمد وسیم ہے اور میرا تعلق مردان، خیبر پختونخوا پاکستان سے ہے ۔ میں پاکستان کے دارالخلافہ اسلام اباد میں ایک سرکاری ادارے میں بطور کمیونکیشن افیسر کام کررہاہوں۔ میں نے تین دن پہلے جائننگ کی ہے اور مجھے اج ہی پتہ چلا کہ جس پروجکٹ میں میری سلیکشن ہوئی ہے اس کو ورلڈ بینک فنڈ کررہاہے لہذ میری تنخواہ بھی اسی فنڈ سے مجھے دی جائے گی۔ سوال یہ ہے کہ کیا شریعت کی رو سے میرے لئے یہ نوکری جائز ہے ؟ کیا ورلڈ بینک کے پیسوں پے سود کا اطلاق ہوتا ہے ؟ کیا میری تنخواہ سود کے زمرے تو نہیں آتا؟ براہ کرم جتنا جلدی ہوسکے میری رہنمائی کیجئے تا کہ میں جلد سے جلد کوئی فیصلہ لے سکوں۔ شکریہ!

    جواب نمبر: 601007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:221-162/sd=3/1442

     آپ کی ملازمت اور پروجیکٹ کی نوعیت اور ورلڈ بینک کی فنڈنگ کی تفصیلات ہمارے سامنے نہیں ہیں، اس سلسلے میں آپ کسی معتبر مقامی دار الافتاء سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند