• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600923

    عنوان: بچوں كے مڑے ہوئے بالوں كے سرے كاٹنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کے میری ڈاڑھی کے ریش بچے کے بال کے آگے کے سرے موڑ کر ہونٹھوں کی طرف آتے رہتے ہیں جو کنگھی کرنے سے بھی درست نہیں ہوتے جس کی وجہ سے بعض مرتبہ چہرہ بد نما معلوم ہوتا ہے اور بعض مرتبہ کھانے پینے کے دوران کھانے اور پینے کی چیزوں کی کچھ ذرات لگتے رہتے ہیں، تو کیا اس ریش بچے کے آگے کے سرے کے صرف موڑے ہوئے بالوں کو جو تقریبا آدھے بال ہے جو موڑے ہوئے ہے ان کو کاٹنے کی شرعا گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 600923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 285-220/B=03/1442

     جی ہاں ریش بچہ کے آگے کے بالوں کو جو مڑے ہوئے ہوں، ان کو کاٹنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند