• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600888

    عنوان: گوگل ایڈس سروس كے ذریعہ پیسے كمانا

    سوال:

    میرا سوال ” گوگل ایڈس“ سے متعلق ہے، گوگل کی ایک سروس ہے، گوگل ایڈس کمپین(مہم) جس کے ذریعہ انٹرنیٹ پر کسی بزنس کے اشتہار لگائے جاتے ہیں، ان ایڈس میں کسی حرام چیز (جیسے کہ میوزک /خواتین/الکوحل) کے آنے کا بھی اندیشہ ہوتاہے، لیکن عموماً حلال چیز ہی کے ایڈس دکھائے جاتے ہیں، تو کسی بزنس کے لیے اس طرح کے ایڈس کمپین (مہم) بنانے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ نیز گوگل ایڈس کی آن لائن سروس آفر کرنے کی کیا شرعی حیثیت ہے؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 600888

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:168-116/sd=3/1442

     گوگل ایڈس کمپین کے تحت جو اشتہارات انٹرنیٹ پر دکھائے جاتے ہیں ان میں حرام اشیاء اور تصویر پر مشتمل اشتہارات بھی ہوتے ہیں، اس لیے گوگل ایڈس کمپین بناکر نفع کمانا درست نہیں ہے ، اسی طرح گوگل ایڈس کی آن لائن سروس آفر کرنا بھی درست نہیں ہے ، مروجہ آن لائن ایڈس کے کاروبار میں کمپنیوں سے جو معاملات طے پاتے ہیں، ان میں بعض معاملات شرائط فاسدہ پر بھی مشتمل ہوتے ہیں، اس لیے مجموعی طور پر آن لائن ایڈس کا کام مختلف مفاسد کی بناء پر شرعا درست نہیں ہے ، دیکھیے : تجاویز متعلقہ انٹرنیٹ کے ذریعے لین دین کی جدید شکلیں، شق نمبر : ۴،مباحث فقیہ پندرہواں فقہی اجتماع، ادارة المباحث الفقیہ، جمعیة علمائے ہند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند