• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600885

    عنوان: ریپورٹ پر کمیشن لینا

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں۔ ڈاکٹر حضرات جو مریض کا چیک اپ(ٹیسٹ)کراتے ہیں تو چیک اپ کرنے والے شخص سے کمیشن لیتے ہیں اور چاروں طرف کمیشن کا چال چلن عام ہو گیا ہے اگر یہ کمیشن نہ لیا جائے تو مریض کی کافی رقم بچ جائیگی ۔ تو کیا یہ رقم جو کمیشن کے روپ میں ڈاکٹر لیتے ہیں لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 600885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:171-109/sd=3/1442

     مریض کے لیے حسب ضرورت ٹیسٹ تجویز کرنا ڈاکٹر کی ذمہ داری میں داخل ہے ، لہذا ڈاکٹر کا چیکپ کرنے والے شخص سے مریض بھیجنے پر کمیشن لینا ناجائز ہے ، واقعی معالجین کے اس بے جا کمیشن کے مطالبے سے علاج و معالجہ کا عمل گراں ہوگیا ہے جس سے عوام سخت پریشان ہیں، دیکھیے : تجویز گیارہواں فقہی اجتماع ، ادارة المباحث الفقہیہ، تجویز نمبر : ا ، شق : ل۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند