متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 600854
چائلڈ ویکسینیشن { Child vaccination } کا جو چارٹ دیا جاتا ہے بچے کی پیدائش کے بعد وہ ویکسینیشن لینا ٹھیک ہے یا نہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔
جواب نمبر: 600854
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 130-106/D=03/1442
بچے کی پیدائش کے بعد ”چائلڈ ویکسینیشن“ کے نام سے جو کارڈ بنتا ہے جس میں تین ماہ اور چھ ماہ اور اگلی مدتوں میں لگنے والے ٹیکوں کا چارٹ ہوتا ہے تاکہ یہ ٹیکہ بچہ کو لگایا جاسکے اور ممکنہ بیماری سے اس کا تحفظ ہوسکے، اس طرح کا کارڈ بنوانے میں کوئی حرج نہیں، یہ تحفظ اور علاج کا ذریعہ ہے۔
------------------------------
جواب درست ہے، مزید تفصیل کسی معتبر ڈاکٹر سے معلوم کرلی جائے۔ (ل)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند