• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600645

    عنوان:

    حرام آمدنی سے جائز کاروباركرنا

    سوال:

    اگر کسی شخص نے گانے باجے کی کمائی جائز کاروبار مثلاً کرانہ اسٹور میں لگایا یا کرایہ پر چلانے کیلئے گاڑی خریدی تو کیا منافع جواس کرانہ دوکان یا گاڑی سے پیداہوں گے وہ درست ہیں یا حرام؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 600645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 208-164/B=03/1442

     صورت مذکورہ میں جو منافع اس کرانہ دوکان سے یا گاڑی سے حاصل ہوں گے وہ جائز و حلال ہوں گے؛ البتہ اس شخص کو چاہئے کہ جس قدر حرام کمائی کاروبار میں لگائی ہے اتنی رقم اپنی آمدنی میں سے صدقہ کرتا رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند