• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600361

    عنوان: شركت صحیح ہونے كے لیے كیا ضروری ہے؟

    سوال:

    ایک ٹریڈنگ (تجارتی) کمپنی ہے جو کہ سونا ، چاندی اور مختلف کرنسیاں(ڈالر، پاؤنڈ، یورو، وغیرہ)میں ٹریڈنگ کرتی ہے، کمپنی کہتی ہے کہ اگر آپ ہمیں انویسٹمنٹ دیں تو ہم آپ کو انویسٹمنٹ کا نصف فیصد (0.5% )منافع روزانہ دیں گے 730دنوں تک، سنیچر اور اتوار نکال کر، کیوں کہ سنیچر اور اتوار کو مارکیٹ بند رہتی ہے، 730دنوں کے بعد ہماری انویسٹمنٹ بھی واپس نہ ہوئی مارکیٹ کی خرارب صورت حال کی وجہ سے، نصف فیصد منافع کم ہوسکتاہے ، لیکن بڑھ نہیں سکتا۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:154-179/L=3/1442

     شرکت کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے شرکاء میں سے ہر شریک نفع اور نقصان دونوں میں شریک ہو،نیز نفع کا تعین جملہ منافع سے ہو،رأس المال(پونجی ) کے اعتبار سے نہ ہو ،آپ کے سوال سے پتہ چل رہا ہے کہ آپ نفع میں تو شریک ہیں مگر نقصان میں شریک نہیں ،نیز نفع کا تعین پونجی کے اعتبار سے معلوم ہوتا ہے ؛بنابریں اس کمپنی کے ساتھ جڑ کرنفع کمانا درست نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند