• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60034

    عنوان: ٹی وی كی مرمت

    سوال: میں نے چند روز قبل سوال پوچھا تھا جس میں ایک اہم چیز پوچھنا بھول گیا وہ یہ تھی کہ کیا ٹی وی کی مرمّت کی آمدنی حلال ہے یا حرام؟ برائے مہربانی فتویٰ دیں۔

    جواب نمبر: 60034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 606-571/Sn=9/1436-U ”ٹی وی“ بنیادی طور پر آلہٴ لہو ولعب ہے، اس کا غالب استعمال گناہ کاموں (مثلاً فلم بینی، ناچ، گانا وغیرہ سننے اور دیکھنے) کے لیے ہوتا ہے، اوراس طرح کے آلات کی مرمت اور اصلاح گناہ کے کام میں ایک طرح کا تعاون ہے جو شرعاً جائز نہیں، اور اس سے حاصل شدہ آمدنی بھی پاکیزہ نہیں ہے، آپ کوئی دوسرا کام تلاش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند