• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5960

    عنوان:

    شریعت میں شطرنج اور لوڈو میں سے کن کھیلوں کو کھیلنا منع ہے؟ کمپیوٹر پر لڑائی مار دھاڑ کے کھیل کھیلنا کیسا ہے؟

    سوال:

    شریعت میں شطرنج اور لوڈو میں سے کن کھیلوں کو کھیلنا منع ہے؟ کمپیوٹر پر لڑائی مار دھاڑ کے کھیل کھیلنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 5960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 721=673/ ل

    شطرنج کھیلنا ناجائز ہے، لوڈو اور کمپیوٹر پر لڑائی مار دھاڑ کے کھیل میں انہماک بھی اپنے آپ کو لایعنی کاموں میں مشغول کرنا ہے جس سے دنیا و آخرت کا نقصان ہے بناءً علیہ ایسے کھیل کا کھیلنا مکروہ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند