• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5954

    عنوان:

    مسجد میں ہونے والے بیان کی کیمرہ والے موبائل سے ویڈیو بنانا کیسا ہے؟

    سوال:

    مسجد میں ہونے والے بیان کی کیمرہ والے موبائل سے ویڈیو بنانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 5954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 459=459/ م

     

    جاندار کی تصویر کشی اورویڈیو گرافی حرام و ناجائز ہے اور مسجد جیسی مقدس جگہ میں اس کا ارتکاب تو بلا شبہ گناہ درگناہ ہے پس مسجد میں ہونے والے بیان کی موبائل کیمرے سے ویڈیو بنانا جائز نہیں ہے، اس سے اجتناب لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند