• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 59376

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ آج کل موبائل پر کئی طرح کے (App)یعنی سوفٹ وئیر ہے ، کئی سوفٹ وئیر کمپنیاں یہ آفر دیتی ہیں کہ ان کا یہ سوفٹ وئیر آگے لوگوں کو ڈاؤن لوڈ کراؤ تو آپ کے موبائل پر پچاس روپئے ریچاج ہوگا یا نقد ملے گا، کیا یہ بیلنس حلال ہے؟

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ آج کل موبائل پر کئی طرح کے (App)یعنی سوفٹ وئیر ہے ، کئی سوفٹ وئیر کمپنیاں یہ آفر دیتی ہیں کہ ان کا یہ سوفٹ وئیر آگے لوگوں کو ڈاؤن لوڈ کراؤ تو آپ کے موبائل پر پچاس روپئے ریچاج ہوگا یا نقد ملے گا، کیا یہ بیلنس حلال ہے؟

    جواب نمبر: 59376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 767-788/N=9/1436-U اگر آدمی کسی کمپنی کا سافٹ ویئر آگے دوسرے لوگوں کو ڈاوٴن لوڈ کرائے اور اس میں سوفٹ ویئر کی غیرواقعی خوبیاں بیان کرکے دھوکہ دہی نہ پائی جائے، نیز کمیشن کی لالچ میں بھولے بھالے لوگوں کو پھنسایا بھی نہ جائے تو اس صورت میں ریچارج یا نقد کی شکل میں ملنے والے پچاس روپے جائز معلوم ہوتے ہیں، ویسے اس میں عام طور پر لوگ کمیشن کی لالچ میں دھوکہ دہی وغیرہ بہت کرتے ہیں؛ اس لیے ان چیزوں سے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند