• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 59282

    عنوان: نوکری کے حصول میں دی جانیوالی رشوت اور اسکا تنخواہ پر اثر

    سوال: اگر کوئی شخص سرکاری نوکری حاصل کرنے کے لئے رشوت دیتاہے تو اس نوکری سے اسے جو تنخواہ ملتی ہے کیا وہ بہی رشوت کے زمرے میں آکر حرام ہو جائے گی یا وہ حلال ہوگی؟ اگر حرام ہے تو اس حرام سے بچنے کا کیا طریقہ ہے ؟ اور اگر حلال ہے تو کیونکر؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں تشفی بخش جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 471-471/Sn=7/1436-U اگر وہ اپنی ذمے داری امانت داری کے ساتھ پوری کرتا ہے تو تنخواہ پر حرام ہونے کا حکم نہ لگے گا، تنخواہ ملازم کے لیے حلال ہے؛ اس لیے کہ تنخواہ تو اس کے کام کا معاوضہ ہے، اگر وہ مفوضہ کام انجام دیتا ہے تو معاوضہ اس کے لیے حلال ہے۔ ------------------------------------- جواب صحیح ہے البتہ اگر اس نے واقعی استحقاق کے بغیر رشوت دے کر نوکری حاصل کی ہے تو اسے رشوت کا گناہ ووبال ہوگا، نیز تنخواہ کی حلت کے لیے متعلق ملازمت کا اہل ہونا بھی ضروری ہے۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل جدید تخریج شدہ ۷:۲۱۲) (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند