• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 59224

    عنوان: ہم اپنی دکان کھولنا چاہتے ہیں سائبر کیفے کی

    سوال: سوال یہ ہے کہ ہم اپنی دکان کھولنا چاہتے ہیں سائبر کیفے کی جس میں کمپیوٹر پہ انٹرنیٹ ہوتاہے ، لوگ اس سے حرام کام کرتے ہیں جیسے فلم دیکھنا ، میوزک سننا ، ڈاؤن لوڈ کرنا ، فیس بک چلانا اور بہت ساری چیزیں، اس کے بہت فائدے بھی ہیں ، کیا اس سے کمایا گیا پیسہ حرام ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 370-370/Sd=7/1436-U سائبر کیفیے کے ذریعے کمایا ہوا پیسہ حرام نہیں ہے؛ البتہ سائبر کیفے کا چونکہ عموماً لوگ غلط استعمال کرتے ہیں اس لیے آپ کے لیے بہتر یہ ہے کہ کمائی کا کوئی دوسرا ذریعہ اختیار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند