• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 59061

    عنوان: كیا انكم ٹیكس ادا نہ كرنے سے كمائی حرام ہوجاتی ہے؟

    سوال: زید کہتاہے کہ حکومت کا ٹیکس چھپانے سے یعنی ادا نہ کرنے سے پوری کمائی حرام ہوجاتی ہے ، کیوں کہ اس پر کروڑوں لوگوں کا حق ہے اور ٹیکس نہ دینے سے ان کروڑوں لوگوں کی حق تفلی ہوتی ہے۔ کیا زید کی یہ بات صحیح ہے یا غلط؟کیا ٹیکس نہ دینے سے پوری رقم حرام ہوجاتی ہے ؟ اور ہاں تو پھر اسے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 59061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 775-752/H=7/1436-U وہ ٹیکس جن کا فائدہ خود ٹیکس دینے والے کو ملتا ہے جیسے ہاوٴس ٹیکس، واٹر ٹیکس بجلی کا بل وغیرہ اس کو ادا کرنا ضروری ہے، رکھ لینا حرام ہے، ان کا جتنا حصہ کمائی میں شامل ہوگا وہ حرام ہوگا، اور وہ ٹیکس جو غیرشرعی ہیں یعنی جن کی بظاہر کوئی منفعت ٹیکس دینے والے کو نہیں پہنچتی جیسے سیل ٹیکس انکم ٹیکس وغیرہ ان کو ادا نہ کرنے سے کمائی حرام نہ ہوگی، البتہ ادائیگی نہ کرکے جان ومال عزت آبرو کو خطرہ میں ڈالنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند