• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58803

    عنوان: کڈنی ٹرانسپلانیٹیشن (کڈنی لگانا)کیا جائز ہے؟ مکمل حوالجات کے ساتھ جواب دیں ۔ مہربانی ہوگی۔

    سوال: کڈنی ٹرانسپلانیٹیشن (کڈنی لگانا)کیا جائز ہے؟ مکمل حوالجات کے ساتھ جواب دیں ۔ مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 58803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 823-855/L=7/1436-U اللہ رب العزت نے انسان کو مکرم ومعزز بنایا ہے، اس کے کسی جز سے انتفاع میں ایک درجہ کی اہانت ہے۔ لہٰذا ایک انسان کی کڈنی دوسرے انسان میں لگانا جائز نہیں، وإنما لم یجز الانتفاع بعظم الخنزیر والآدمی؛ أما الخنزیر فلأنہ نجس العین بجمیع أجزائہ، والانتفاع بالنجس حرام، وأما الآدمي فقد قال بعض مشایخنا: إنہ لم یجز الانتفاع بأجزائہ لنجاستہ، وقال بعضہم: لم یجز الانتفاع بہ لکرامتہ وہو الصحیح، فإن اللہ تعالی کرم بني آدم وفضلہم علی سائر الأشیاء، وفي الانتفاع بأجزائہ نوع إہانة بہ.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند