• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58764

    عنوان: كتے كی تجارت

    سوال: آج کل بہت سے لوگ ڈوگ بریڈنگ (Dog Breeding) یعنی کتے کی نسل افزائش کا بزنس کررہے ہیں، یہ بہت زیادہ منافع بخش ہے،ان کتوں کو واچ ڈوگ(watch-dogs، گھر ، جائداد کی حفاظت کرنے والا کتا ) ، شو دوگ یا صرف تفریح کے لیے پالا اور بیچا جاتاہے، یہ مویشی کی افزائش نسل یا پولٹری فارم کی طرح کا بزنس ہے۔ میرا سوا ل یہ ہے کہ کیا یہ بزنس جائز ہے؟ اور کیا اس کی آمدنی حلال ہے یا نہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 58764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 870-895/L=7/1436-U کتے کی بیع فی نفسہ جائز ہے، اور اس کی آمدنی بھی حلال ہے، البتہ اس کو پیشہ بنالینا مناسب نہیں۔ صح بیع الکلب والفہد والسباع والطیور لما رواہ أبو حنیفة - رضی اللہ تعالی عنہ - أنہ - صلی اللہ علیہ وسلم - رخص فی ثمن کلب الصید ولأنہ مال متقوم آلة الاصطیاد فصح بیعہ (البحر الرائق: ۶/ ، زکریا) وفي الکوکب الدري: قولہ نہی رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وسلم عن ثمن الکلب وہذا التحریم کان إذا أمر بقتل الکلاب وحرم الانتفاع بہا فإذا استثنی کلب الماشیة والصید وغیرہ جاز بیعہ (الکوکب الدری ۱/۳۳۷، باب کراہیة مہر البغی ط: اشرفیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند