• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58322

    عنوان: جس چیز کو خنزیر منہ لگالے اس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟ جیسے خنزیر گندم کی فصل میں زمین سے کوئی چیز کھودی اور پھر اس کے بعد جب وہاں سے گندم اگے تو اس گندم کا کھانا جائزہے؟

    سوال: جس چیز کو خنزیر منہ لگالے اس کا کھانا حلال ہے یا حرام؟ جیسے خنزیر گندم کی فصل میں زمین سے کوئی چیز کھودی اور پھر اس کے بعد جب وہاں سے گندم اگے تو اس گندم کا کھانا جائزہے؟

    جواب نمبر: 58322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 268-268/Sd=6/1436-U صورت مسئولہ میں گندم کی فصل میں خنزیر نے جس جگہ کوئی چیز کھودی ہے، اس جگہ پر اگنے والے گندم کا کھانا جائز ہے، محض زمین کھودنے کی وجہ سے اس جگہ پر اگنے والی فصل ناپاک نہیں ہوگی۔ قال ابن نجیم: والصحیح عن الإمام أن الانتفاع بالعذرة الخالصة جائز (البحر الرائق: ۸/۱۹۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند