• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58213

    عنوان: کیا حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی پر حج کو جاسکتے ہیں جس میں حلال، حرام اور سود کا پیسہ ملا ہوا ہوتاہے؟

    سوال: کیا حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی پر حج کو جاسکتے ہیں جس میں حلال، حرام اور سود کا پیسہ ملا ہوا ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 58213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 697-720/L=6/1436-U جی ہاں! جاسکتے ہیں، اگرچہ مال مخلوط یا حرام ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ حکومت ایسی رقموں کی مالک ہوجاتی ہے، اور وہ پھر جس کو چاہے دے سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند