• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57991

    عنوان: زمین كرایہ پر دی لیكن كمپنی اس كو ناجائز كام میں استعمال كرنے لگی تو اس كا كرایہ كیسا ہے؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ ہماری زمین پرکمرشیل بلڈنگ بنی ہے 4 سال ہوگئے (پہلے اس میں ہمارے بھیس کے طبیلے تھے ) کرایہ پر نھیں چڑ سکی ہمارے علاوہ دوسروں کی بھی زمین ہے وہ سب معاشی اعتبار سے پریشان ہو گئے ہیں۔ کرایہ پر لگانے (کیونکہ اس کے علاوہ اور ذریعہ معاش نہیں ) کا سارا انتظام بلڈر نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے ابھی چند ماہ سے پارٹیاں آتی ہے لیکن سب ناجائز کاروبار والے ہیں بینک اور انشورنس والے ۔اب ہوا یوں کہ انشورنس کمپنی ہماری زمین کرایہ پر لینے آی اور بلڈر نے مجھے اگریمنٹ پیپر بھیجا دستخط کرنے کے لیے اور مجھے بتایا نہیں کہ یہ انشورنس کمپنی ہے ، میں یہ سمجھ کر کہ کوئی ناجائز کام والی کمپنی نہیں ہو گی اور میں نے اپنے ایک دوست سے پوچھا بھی اس کمپنی کے بارے میں تو اس نے مجھے بتایا کہ وہ چلی گئی تو میں نے یہ سمجہ کر کہ دوسری کمپنی ہے دستخط کردیا ، مجھے یہ پتا تھا کہ انشورنس کمپنی آئی ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ وہ ہماری ہی زمین لینے آئی ہے ۔ اب 18 سال کا ایگریمنٹ بن چکا ہے .پہلے زمین بیچنے کی بھی کوشش کی لیکن کوئی خریدار نہیں آیا.اب کیا میرے لیے اسکا کرایہ استعمال کرنا جائز ہوگا ؟ابھی میں کوئی خریدار ڈھونڈ رہا ہوں تو جب تک زمین بک نہیں جاتی اسکا کرایہ کا مجھے کیا کرنا ھوگا؟ اور زمین بڑی ہونے کی وجہ سے کرایہ بھی زیادہ ہے ۔براہے کرم جواب سے مطلع فرمائیے ۔

    جواب نمبر: 57991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 514-525/L=5/1436-U آپ کے لیے کرایہ کی رقم کا استعمال جائز ہے، کرایہ کی رقم استعمال کرسکتے ہیں، البتہ بہتر نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند