• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57492

    عنوان: خون كا عطیہ

    سوال: کیا فرماتے هیں علمائے کرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے مطابق؟ خون کا عطیہ یعنی رکت دان کے بلڈ بینک میں خون جمع کروانا اور اس مقصد کے لئے کیمپ لگانا شرعا کیسا ہے؟ المستفتی ممتازاحمد قاسمی پیپاڑس5ی جودهپور

    جواب نمبر: 57492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 316-316/M=3/1436-U بوقت ضرورت مریض کو خون دینے کی گنجائش ہے، لیکن ضرورت پیش آنے سے پہلے خون عطیہ کے لیے باضابطہ کیمپ لگانا اورخون جمع کرنا درست نہیں ہے۔ الضرورات تُبیح المحظورات، والضرورة تقدر بقدر الضرورة․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند