متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 57460
جواب نمبر: 57460
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 573-567/N=7/1436-U (۱) ٹی وی چینل کا کوئی پروگرام جاندار کی تصاوی سے خالی نہیں ہوتا اور تصویر سازی شریعت اسلام میں سخت حرام وناجائز ہے، اور اکر ٹی وی چینل کے پروگرام میں نیم برہنہ عورتوں کی تصاویر ہوں یا اس میں کسی اور پہلو سے فحاشی وعریانیت پائی جاتی ہو تو یہ اور بھی سخت حرام وناجائز ہوگا اور محض جاندار کی تصاویر دیکھنا بھی شریعت میں ممنوع ہے، اور ٹی وی چینل کے سارے پروگرام منیجر کی ذمہ داری اور نگرانی میں تیار اور پیش کیے جاتے ہیں؛ اس لیے آپ کا ٹی وی چینل میں منیجر کے عہدہ پر رہ کر کام کرنا جائز نہ ہوگا۔ (۲) جن لوگوں کو زکاة وخیرات کے پیسے آپ کے پاس امانت تھے ان کو پوری صورت حال بتادیں اور پھر ان کے جتنے پیسے آپ اپنے استعمال میں لائے ہیں انہیں ان کا ضمان دیدیں یا ان کی اجازت سے ان کے متعین کردہ مصرف میں لگادیں، اور اگر فی الحال مکمل ضمان کی ادائیگی مشکل ہو تو ان سے مہلت لے لیں، مستفاد: قولہ: ضمن وکان متبرعًا۔ لأنہ ملکہ بالخلط وصار موٴدیا مال نفسہ الخ (شامي: ۳/ ۱۸۸ مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند