• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57044

    عنوان: ہماری ایک اردو کتابیں اور انٹرنیشنل ناول بیچنے کی دکان ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر ناول میں رمانس ہوتاہے، میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ناول بیچنا جائز ہے یا نہیں؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں یا پہلے کے علماء کی تحریر کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: ہماری ایک اردو کتابیں اور انٹرنیشنل ناول بیچنے کی دکان ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہر ناول میں رمانس ہوتاہے، میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا ناول بیچنا جائز ہے یا نہیں؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں یا پہلے کے علماء کی تحریر کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57044

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 205-197/N=3/1436-U عشقیہ مضامین اور کہانیوں پر مشتمل ناولیں فحش لٹریچر میں آتی ہیں، ان کے پڑھنے سے نوجوانوں کے اخلاق خراب وبرباد ہوتے ہیں، ان میں شہوانی جذبات وخیالات بھڑکتے ہیں اور ایسی ناولوں میں ادبی فائدے سے کہیں زیادہ نقصان ہے اوران سے بے حیائی وفحاشی کو فروغ ملتا ہے؛ اس لیے ایسی ناولوں کی تجارت مکروہ وناجائز ہوگی، قال اللہ تعالی: ومن الناس من یشتري لہوالحدیث الخ (سوئة لقمان: ۶) وقال تعالی في مقام آخر: إِنَّ الَّذِینَ یُحِبُّونَ أَنْ تَشِیعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِینَ آمَنُوا الخ (سورة النور: ۱۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند