• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 56903

    عنوان: مجھے یہ جاننا ہے کہ موبائل فون میں گانے اور فلموں کی ڈاؤن لوڈنگ کا کام روزگار کے طورپر کرنا کیسا ہے؟ فلم کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے؟اور اس طرح کی دکان کے لیے اپنی دکان کرایہ پر دینا کیسا ہے؟

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ موبائل فون میں گانے اور فلموں کی ڈاؤن لوڈنگ کا کام روزگار کے طورپر کرنا کیسا ہے؟ فلم کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے؟اور اس طرح کی دکان کے لیے اپنی دکان کرایہ پر دینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 56903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 121-118/N=2/1436-U (۱) موبائل وغیرہ میں گانے اور فلموں کی ڈاوٴن لوڈنگ کا کاروبار ناجائز ہے؛ کیوں کہ اس میں واضح طور پر تعاون علی الاثم پایا جاتا ہے جو بنص قرآنی ناجائز وممنوع ہے (سورہٴ مائدہ آیت: ۲) (۲) جاندار کی تصویروں والی ہرفلم ناجائز ہے، اور اگر اس میں لڑکیوں یا عورتوں کی تصویریں ہوں یا فحاشی وعریانیت پر مشتمل پروگرام ہو تو اس کی قباحت مزید بڑھ جائے گی۔ (۳) اگر پہلے سے معلوم ہو کہ کرایہ دار گانے اور فلموں کی ڈاوٴن لوڈنگ کا کاروبار بھی کرے گا تو اس کو کرایہ پر دکان نہ دینی چاہیے؛ کیوں کہ اس میں کسی درجہ میں معصیت کے لیے سبب بننا پایا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند