• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 56825

    عنوان: بغیر میٹر كے مجسد میں بجلی استعمال كرنا

    سوال: ذاکر نگر ، اوکھلا ، ایچ بلاک میں حکومت نے پینے کا پانی کا پائپ ڈالا ہے اور سپلائی شروع ہوگئی ہے، پانی کا میٹر نہیں لگا ہے ، تاہم ،تمام بستی والے بلاروک ٹوک گھروں میں استعمال کرتے ہیں۔ کیا اس کا کنکشن مسجد میں لے کر نمازیوں کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 56825

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 88-89/N=2/1436-U اگر حکومت کی طرف سے میٹر نہ لگنے کے باوجود اس کے استعمال کی اجازت ہے، تو اس کا کنکشن مسجد میں نمازیوں کے لیے لے سکتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔ اوراگر لوگوں کا میٹر کے بغیر پانی لینے کا عمل غیرقانونی ہے تو یہ سرکار کی چیز اس کی اجازت کے بغیر لینا ہے؛ لہٰذا مسجد میں ابھی اس کا کنکشن نہ لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند