• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55874

    عنوان: میرے شوہر بینڈ والوں کے لیے ڈریس بناتے ہیں کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ بزنس غلط ہے تو انہوں نے اسے چھوڑ کے جنس بنانے کے بارے میں سوچا ہے جو مرد اور عورت دونوں کے لیے بنتی ہے، لیکن کچھ لوگ اس کاروبار کو بھی غلط کہتے ہیں، اب آپ ہی بتائیں کہ کیا دونوں کام درست ہے یا ناجائز ہے؟ میرے شوہر کو سلائی کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں آتا ۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

    سوال: میرے شوہر بینڈ والوں کے لیے ڈریس بناتے ہیں کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ بزنس غلط ہے تو انہوں نے اسے چھوڑ کے جنس بنانے کے بارے میں سوچا ہے جو مرد اور عورت دونوں کے لیے بنتی ہے، لیکن کچھ لوگ اس کاروبار کو بھی غلط کہتے ہیں، اب آپ ہی بتائیں کہ کیا دونوں کام درست ہے یا ناجائز ہے؟ میرے شوہر کو سلائی کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں آتا ۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 55874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 136-136/Sn=1/1436-U87 بینڈ والوں کے لیے جو ڈریس تیار کیے جاتے ہیں اگر وہ اپنی ساخت اور ہیئت کے اعتبار سے صرف تقریب کے موقع پر ہی استعمال ہوتے ہیں روز مرہ کے پہناوٴ میں نہیںآ تے تو ایسے ڈریس تیار کرنا کراہت سے خالی نہیں، اور رہی بات جینس تیار کرنے کی تو چونکہ جینس بالعموم اس طرح چست پہنے جاتے ہیں کہ باوجود موٹے اور دبیز ہونے کے جسم کی ساخت، اعضائے مستورہ کا حجم اور نشیب وفراز نمایاں ہوتا ہے، لہٰذا اس طرح کے کپڑے تیار کرنے میں بھی ایک قسم کی کراہت ضرور ہے البتہ آمدنی دونوں صورتوں میں حلال ہوگی: ففي الدر مع الرد: ما قامت المعصیة بعینہ یکرہ بیعہ تحریماً وإلا فتنزیہا (۹/۵۶۱، زکریا) لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ کے شوہر کے لیے بہتر ہے کہ ان دونوں کاموں کے علاوہ سلائی سے متعلق کوئی جائز او رغیر مشتبہ بزنس اختیار کرنے کی کوشش کریں، اورجوں ہی کامیابی مل جائے جنس وغیرہ سلنے کا کام چھوڑدیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند