• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55662

    عنوان: كمیشن

    سوال: میرا پرنٹنگ کا بزنس ہے، ایک سرکاری چینی مل کا پرنٹنگ اسٹینشری کا آرڈر مجھے ملنے والا ہے، لیکن اس میں مل اسٹاف کو پچیس فیصد کمیشن دینا پڑے گا، کیا میں پچیس فیصد کمیشن دے کر مل کا پرنٹنگ کام کرسکتاہوں؟ چینی مل کے پرنٹنگ کا کام کرنے کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 55662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1507-1510/N=1/1436-U صورت مسئولہ میں مل اسٹاف کو آپ سے کمیشن لینے کا شرعاً کوئی حق نہیں ہے، یہ رشوت ہے؛ کیوں کہ وہ درحقیقت حکومت کے وکیل کی حیثیت سے ملازمت کی ذمہ داری نباہتے ہوئے آپ کو کام دے رہے ہیں، لیکن اگرر شوت دیئے بغیر مل کا کام ملنے کی کوئی صورت نہ ہو حالاں کہ ضابطہ کا تقاضہ یہ ہے کہ بلارشوت دئے کام ملنا چاہئے تو ایسی مجبوری میں اسٹاف کو رشوت دے کر کام لے سکتے ہیں بشرطیکہ مل کا کام طے شدہ معیار کے مطابق ہی انجام دیا جائے، کمیشن کی وجہ سے طے شدہ معیار سے نیچے نہ اترا جائے، ”أما إذا أعطی لیتوصل بہ إلی حق أو لیدفع بہ عن نفسہ ظلمًا فلا بأس بہ“ (مرقاة المفاتیح ۷: ۲۹۵ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیرت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند