• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55648

    عنوان: انٹرنیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے لگائی گئی شرط كے ساتھ نوكری قبول كی جاسكتی ہے؟

    سوال: میرے والد صاحب ڈاکٹر ہیں ․ انھیں ایک انٹرنیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن میں ایک نوکری مل رہی ہے ․ نوکری کسی دوسرے ملک میں ہے ․ اس ملک میں اگر کسی ڈاکٹر سے آپریشن میں مریض کو کوئی نقصان پوھنچے یا اس کی موت ہو جائے تو اس کے ورثا عدالت میں ڈاکٹر کی خلاف کیس کر دیتے ہیں ․ ڈاکٹر اگر قصور وار نہ بھی ہو لیکن عدالت فیصلہ کر لے کہ ڈاکٹر کا قصور ہے تو اس حالت میں ڈاکٹر کو کافی بڑا جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے ․ اس حالت میں اگر ڈاکٹر کی Medical Malpractice Liability Insurance ہو تو انشورنس کمپنی یہ جرمانہ ادا کر دیتی ہے ․ .میرے والد صاحب کو وہ انٹرنیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کسی دوسری کمپنی سے Medical Malpractice Liability Insurance دے رہی ہے ․ اور وہ کہتے ہیں کہ اگر یہ قبول نہیں کرو گے تو اپ کو یہ نوکری نہیں ملے گی ․ کیا یہ اس حالت میں لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 55648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 72-37/Sn=2/1436-U جب انٹرنیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے یہ شرط ہے، اس کے بغیر نوکری نہیں مل سکتی، تو مجبوی میں اس شرط کو منظور کرکے ملازمت اختیار کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند