• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55520

    عنوان: میرے ابو جان نے اپنی کمپنی (پاک، اسٹیل، مل ) سے قرض لیا تھا جو ان کی ہر تنخواہ سے سود سمیت کٹ رہاہے، کیا ان کی تمام کمائی حرام ہے اور کیا ان کے اس مال سے قربانی جائز ہوگی؟

    سوال: میرے ابو جان نے اپنی کمپنی (پاک، اسٹیل، مل ) سے قرض لیا تھا جو ان کی ہر تنخواہ سے سود سمیت کٹ رہاہے، کیا ان کی تمام کمائی حرام ہے اور کیا ان کے اس مال سے قربانی جائز ہوگی؟

    جواب نمبر: 55520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1717-1444/B=11/1435-U جی نہیں! ان کی تمام کمائی حرام نہیں،جو رقم انھوں نے قرض لی ہے وہ جائز وحلال ہے، البتہ قرض کی ادائیگی کے وقت جو سود دیا جاتا ہے یہ حرام ہے۔ ان کے پاس جو رقم ہے وہ حلال اورجائز ہے اس مال سے وہ حج بھی کرسکتے ہیں اور قربانی بھی کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند