• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55165

    عنوان: سپر اسٹور میں ملازمت

    سوال: میرا کزن (رشتہ میں بھائی)کناڈا میں مقیم ہے، وہ ایک اسٹور میں کام کرنا چاہتاہے، سپر اسٹور ․․․ جہاں باقی تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ شراب بھی بکتی ہے جو عموماً غیرممالک میں ہوتاہے، تو کیا اس کا اسٹور پر کام کرنا جائز ہے؟ اگر اس اسٹور پر شراب کی آمدنی حلال آمدنی سے کم ہو تو کیا تب جائز ہے؟ مثلاً دس فیصد الکوحل کی کمائی باقی نوے فیصد حلال چیزوں کی کمائی ؟

    جواب نمبر: 55165

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 44-44/Sn=11/1435-U اگر آپ کا کزن شراب فروخت کرنے اور اسے گاہکوں کو دینے سے بچ سکتا ہے تو اس کے لیے ”سپر اسٹور“ میں ملازمت جائز ہے ورنہ نہیں۔ (مستفاد از جدید فقہی مقالات: ۱/ ۲۴۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند