• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 55063

    عنوان: فوٹو كھینچنا كیسا ہے؟

    سوال: اخبار کے نامہ نگار ہونے کے ناطے مجھے اپنے اخبار میں فوٹوکھینچنا میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟جب کہ میں ایک شریعت پسند مسلمان ہوں ، پر اخبار والے کسی بھی خبر کے ثبوت کے طورپرفوٹو مانگتے ہیں ، فی الحال میں ادھر ادھر سے کسی اور کی کھینچی فوٹو کو خبر کے ساتھ بھیج دیتاہوں، لیکن کئی مرتبہ ایسا نہیں ہوتاتو مجھے ایسے موقعوں پر فوٹو کھینچنے کی اجازت ہے؟ براہ کرم، اس کی وضاحت جلدی کریں۔

    جواب نمبر: 55063

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1383-929/L=11/1435-U فوٹو کھینچنا شرعاً ناجائز وحرام ہے، آپ نے فوٹو کھینچنے کی جو وجہ تحریر فرمائی ہے وہ کافی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند