• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5348

    عنوان:

    ایک مرتبہ میرے دوست نے اپنے کسی ساتھی سے پیسہ لے کرکے اس کے میٹرک کے پرچے (امتحان) دئے تھے۔ لیکن اب اس نے توبہ کر لی ہے۔ اب بتائیں کہ اس معاملے میں اللہ کا کیا حکم ہے،کیا اس کو پیسہ واپس کرنا ہوگا یا صرف توبہ ہی کافی ہوگی؟ اور اگر وہ پیسہ واپس نہ لے تو کیا ؟ برائے کرم مجھے مشورہ دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2023=791/ ھ

    صرف زبانی توبہ کافی نہیں بلکہ لی ہوئی رقم واپس کردیں نہ لے تو زبردستی دیدیں اس کے مکان میں ایسے طریق پر رکھ کر چلے آئیں کہ وہ اٹھانا چاہے تو کوئی مانع نہ رہے، الغرض ہرصورت میں لوٹادیں، اس طرح پرچے دینا کہ جس طرح آپ نے دیئے شرعاً و قانوناً جرم ہے، لہٰذا ہرگز ایسا نہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند