• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 53376

    عنوان: کمپنی اپنی کچھ ہلتھ پروڈکٹ (مصنوعات برائے صحت) بناتی ہے، جب میں کمپنی جوائن کرتا ہوں تو مجھے وہ مصنوعات خریدنے پڑتے ہیں اور اپنے نیچے کم سے کم تین اور لوگوں کو جوائن کرنا ہوتا ہے، اب یہ تین اپنے نیچے بھی تین تین کو جوائن کراتے چلے جاتے ہیں، اس طرح ایک چین بنتا چلا جاتا ہے، کمپنی کی مصنوعات ہمیں بیچنا ہوتا ہے، ایک منافع تو ہمیں مصنوعات کے بیچنے پر ملتا ہے، دوسرا منافع جو لوگ ہمارے نیچے کام کررہے ہیں ان کے بیچنے پر ملتا ہے۔

    سوال: ایک ہربل لائف نام کی کمپنی ہے میں اس کمپنی میں کام کرنا چاہتا ہوں، کمپنی کا کام کرنے کا طریقہ اس طرح ہے: کمپنی اپنی کچھ ہلتھ پروڈکٹ (مصنوعات برائے صحت) بناتی ہے، جب میں کمپنی جوائن کرتا ہوں تو مجھے وہ مصنوعات خریدنے پڑتے ہیں اور اپنے نیچے کم سے کم تین اور لوگوں کو جوائن کرنا ہوتا ہے، اب یہ تین اپنے نیچے بھی تین تین کو جوائن کراتے چلے جاتے ہیں، اس طرح ایک چین بنتا چلا جاتا ہے، کمپنی کی مصنوعات ہمیں بیچنا ہوتا ہے، ایک منافع تو ہمیں مصنوعات کے بیچنے پر ملتا ہے، دوسرا منافع جو لوگ ہمارے نیچے کام کررہے ہیں ان کے بیچنے پر ملتا ہے۔ تو کیا میں اس طرح کی کمپنی میں کام کرسکتا ہوں؟ برائے کرم معقول جواب دیں۔

    جواب نمبر: 53376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 997-977/M=8/1435-U کمپنی کا مذکورہ طریقہٴ کار نفع کمانے کے شرعی اصولوں پر قائم نہیں، اس لیے ایسی کمپنیوں میں جوائن کرنے اور کام کرکے نفع کمانے سے احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند