• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 53297

    عنوان: میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی شخص گورنمنٹ جوب کرتا ہے اس کو سیلری بھی ٹائم پہ مل جاتی ہے لیکن وہ شخص آفس میں جاکر کوئی کام نہیں کرتا ہے، صرف مکاری کرتا ہے، بنا کسی وجہ کے آرام کرتا رہتا ہے، اس کو ملی ہوئی سیلری اسلام کی نظر میں حرام ہوگی یا حلال؟ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

    سوال: میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی شخص گورنمنٹ جوب کرتا ہے اس کو سیلری بھی ٹائم پہ مل جاتی ہے لیکن وہ شخص آفس میں جاکر کوئی کام نہیں کرتا ہے، صرف مکاری کرتا ہے، بنا کسی وجہ کے آرام کرتا رہتا ہے، اس کو ملی ہوئی سیلری اسلام کی نظر میں حرام ہوگی یا حلال؟ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

    جواب نمبر: 53297

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1250-1002/B=8/1435-U اگر وہ ملازم اپنے مفوضہ کام کو نہیں کرتا ہے تو از روئے شرع یہ دیانت کے خلاف ہے اور خیانت ہے وہ سیلری کا حق دار نہیں ہے، صرف مکاری کرنے والا سیلری کا حق دار نہ ہوگا، کام کرنے والا ہی تنخواہ کا حق دار ہوتا ہے، محض مکاری کرکے کام نہ کرکے سیلری لینے میں کوئی برکت نہیں ہوتی ہے، اسے پیار ومحبت کے ساتھ سمجھا دینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند