• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 52717

    عنوان: میں ایک سرکاری ملازم ہوں، میرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ خوش ہو کر مجھے کچھ پیسے دیتاہے تو کیا وہ میرے لیے حلال ہے

    سوال: میں ایک سرکاری ملازم ہوں، میرا مسئلہ یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ خوش ہو کر مجھے کچھ پیسے دیتاہے تو کیا وہ میرے لیے حلال ہے ، کبھی کبھار زبردستی پکڑا دیتے ہیں ، میں کا م سب کے لیے کرتاہوں جو کہ کاغذی کام ہوتے ہیں ، میں کسی سے زبردستی نہیں مانگتا، یا وہ نہیں دیتے تو میں کام نہ کروں؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 52717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1020-814/B=7/1435-U اگر کام کردینے کے بعد محض اپنی خواہش سے کام لینے والے کچھ پیسے آپ کو خوشی سے دیدیں، آپ کی طرف سے کوئی مطالبہ نہ ہو نہ ہی لینے کا لالچ ہو توایسی حالت میں پیسے سے لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ ============== جواب صحیح ہے اور اگر نہ لے کر معذرت کردی جائے تو زیادہ اچھا ہے تاکہ کسی کو رشوت لینے کا شبہ بھی نہ ہو۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند