• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 52342

    عنوان: میں نے لوٹری ٹکٹ کے پیسے سے بزنس شروع کیا ہے، لیکن بزنس کے بعد میں نے حرام پیسہ استعمال نہیں کیا ۔ میں جانتاہوں کہ لوٹری کا پیسہ حرام ہے

    سوال: میں نے لوٹری ٹکٹ کے پیسے سے بزنس شروع کیا ہے، لیکن بزنس کے بعد میں نے حرام پیسہ استعمال نہیں کیا ۔ میں جانتاہوں کہ لوٹری کا پیسہ حرام ہے۔لیکن اس مرتبہ میں حج پر جانا چاہتاہوں تو کیا میں اس پیسے سے حج کرنے جا سکتاہوں؟اگر نہیں تو مشورہ دیں۔ اس رقم کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 52342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 870-887/N=8/1435-U آپ نے بزنس میں لاٹری ٹکٹ کے جتنے پیسے لگائے ہیں، وہ شرعاً حرام ہیں، آپ وہ پیسے اسے یا ان لوگوں کو واپس کردیں جن سے لاٹری میں جیتے ہیں، اوراگر ان کا کچھ اتہ پتہ نہ ہو اور ان تک پہنچانا متعذر ہو تو بلانیت ثواب غربا ومساکین کو دیدیں، اس کے علاوہ باقی جو پیسے ہیں ان سے حج کرسکتے ہیں، حج ہوجائے گا، اوراگر آپ حرام پیسوں کا سارانفع بھی بلانیت ثواب غربا ومساکین کو دیدیں تو یہ احتیاط اور تقویٰ وپرہیزگاری کی بات ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند