متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 52185
جواب نمبر: 5218501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 850-704/H=6/1435-U اگر یہ ڈش ٹی وی جائز کسی کام میں بھی آتا ہے تو اس کو ریچارج کرنے کا کاروبار کرنے کی بکراہت گنجائش ہے ورنہ نہیں کسی بے غبار حلال کاروبار کو تلاش کرکے اس (ڈِش ٹی وی ریچارج) کے کاروبار کو چھوڑدینا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آجکل احمد رضا خان کامسلک مدنی چینل کے ذریعہ بہت تیزی سے پھیل رہاہے، مگرآپ ٹی وی کے خلاف ہیں۔ میری گذارش ہے کہ براہ کرم، آپ بھی مسلک دیوبند کا چینل شروع کریں۔ آپ کہتے ہیں ٹی وی بری چیز ہے، لیکن آپ انٹرنیٹ کے استعمال کے حق میں ہیں، حالانکہ انٹرنیٹ کے لیے کمپیوٹر کی ضرورت پڑتی ہے۔ سو چا جائے تو کمپیوٹر تو ٹی وی ہی کی ایک قسم ہے۔ اس لیے براہ کرم، آپ دیوبند کا چینل شروع کریں۔یہ ہم سب کی شدید خواہش ہے۔ ہم ٹی وی کو تبلیغ کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں؟امید ہے کہ آپ ہماری گذارش پر توجہ عنایت فرمائیں گے۔
4362 مناظرمیرے
ایک دوست ہیں جو سعودی عرب میں رہتے ہیں اور ویزا کا کاروبار کرتے ہیں۔ اس کی شکل
یہ ہے کہ سعودی حضرات دوہزار سعودی ریال حکومت کی فیس جمع کرکے ویزا لیتے ہیں اور
زید کو چار ہزار ریال میں بیچتے ہیں۔ زید اس کو انڈیا میں آٹھ ہزار سعودی ریال میں
بیچتا ہے۔ جب کہ میں نے ایک سعودی عرب کے اخبار میں پڑھا ہے کہ سعودی عرب کے علماء
نے متفقہ طور پر ویزا کے کاروبار کو حرام قرار دیا ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ ویزا
حکومت کی ملکیت ہے اور سعودی حکومت نے اس کی تجارت سے منع کیا ہے۔ برائے کرم مجھے
بتائیں کہ کیا زید کے لیے یا زید نے انڈیا میں کسی ایجنٹ کو منافع رکھ کر بیچا تو
اس ایجنٹ کے لیے جائز ہے؟
مفتی صاحب میں مسقط میں لکڑی کے دروازے
وغیرہ بنواتا ہوں اور وہ مجھ کو آرڈ ر پر ملتے ہیں۔ جوٹھیکیدار مجھ کو آرڈر
دلواتاہے وہ مجھ سے اس کام میں خرچ ہونے والے کل اخراجات کی لسٹ مانگتا ہے۔ میں اس
کو ٹوٹل پیسہ بتادیتا ہوں کہ اتنا پیسہ صرف ہوگامثلاً دس ہزار کا معاملہ ہے تو وہ
کہتاہے کہ تین ہزار میری فیس بھی شامل کرکے ٹوٹل تیرہ ہزار کا نرخ بھاؤ بناؤ۔ جو
اس کی ناجائز فرمائش ہے۔ مگر اس کے سوا کوئی کاروبار نہیں ہے۔ او رایسا میں بڑی
کراہت سے مجبوری میں کرتاہوں، ورنہ مجھے کام نہیں ملے گا۔ یہ بات یہاں بہت عام
ہے۔برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
زید ایک ایسا شخص ہے جس کا اب تک نکاح نہیں ہوا، چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر وہ ابھی نکاح کی پوزشین میں نہیں ہے۔ تو کیا خواہش نفسانی کی شدت پر وہ مشت زنی کرسکتا ہے؟ یا مشت زنی مطلقاً حرام ہے؟
لاوارث کبوتر پر قبضہ كرنے كا حكم؟
4873 مناظرہمارے یہاں چند مثالیں مشہور ہیں جیسے (۱) اپنے بہترین ساتھی کو یار غار کہنا۔ (۲) اگر کبھی کوئی انہونی ہونے لگے تو ہم کہہ دیتے ہیں کہ منظور ہے ہوگیا ہے۔ اس طرح کے فقروں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
3269 مناظرکیا ہومیوپیتھک دوا کا استعمال جائز ہے یا ناجائز؟
2394 مناظرتمباکو جو کھیت میں پیدا ہوتا ہے اس کا استعمال (۱)پڑیا میں (۲)حقہ میں (۳)ہاتھ سے مل کر کھاتے ہیں، اس کی کاشت کاری کرنا کیسا ہے اور اس سے جو آمدنی ہوتی ہے کیا وہ جائز ہے؟
6329 مناظرمیں
آج کل بہت پریشانی کا شکار ہوں۔ مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ہماری سویٹ بیکرس اینڈ جنرل
اسٹور کی دکان ہے جو ہم نے معقول رقم ملنے پر فروخت کردی۔ اب ایک بہتر جگہ اس سے
بڑی دکان لے لی ہے جو آج کل زیر تعمیر ہے۔ اب مشورہ آپ سے یہ لینا ہے کہ وہاں کس
چیز کی دکان بنائی جائے؟ مطلب کون سا ایسا کام کیا جائے جوشریعت کے مطابق ہو؟ کچھ
لوگ کہتے ہیں کہ یہی کام وہاں منتقل کرو، مگر اس میں پریشانی یہ ہے کہ ایک تو
ڈیوٹی بہت لمبی ہے کوئی چھٹی نہیں او ربڑا مسئلہ یہ ہے کہ سارا دن یہود و نصاری
اور قادیانیوں کی مصنوعات فروخت کرنی پڑتی ہے۔ دوسرے اگر میڈیکل اسٹور بنایا جائے
تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے، کیوں کہ اس میں بھی اغیار کی دوا ئیں فروخت کرنی
پڑتی ہیں؟ برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرماویں۔
بوڑھوں، بیواؤں كو سركار كی طرف سے ملنے والا وظیفہ ہماری والدہ لے سكتی ہیں یا نہیں؟
28600 مناظر