• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 51981

    عنوان: کیا موبائل سے تصویر کھنچنا صحیح ہے؟

    سوال: کیا موبائل سے تصویر کھنچنا صحیح ہے؟ کیوں کہ میرے بیٹے کے استاذ نے بتایاہے کہ موبائل سے تصویر کھنچنا صحیح ہے جب تصویر کاغذ کی صورت میں باہر آئے گی تو وہ حرام ہوجائے گی ۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 51981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 907-731/B=6/1435-U موبائل سے تصویر کھینچنا اور کھنچوانا دونوں ناجائز ہے۔ موبائل کی تصویریں بھی شرعاً تصویر کے حکم میں ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ”ڈیجیٹل کیمرے کی تصویر حرمت پر مفصل ومدلل فتوی“ موٴلف مفتی سید نجم الحسن امروہوی صاحب اور ”ڈیجیٹل تصویر اور سی ڈی کے شرعی احکام“ مولانا احسان اللہشائق صاحب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند