• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5181

    عنوان:

    میں ایک سوفٹ ویئر ٹیسٹر(سوفٹ ویئر کی جانچ کرنے والا) ہوں۔ میں چنئی میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کررہا ہوں۔ میری کمپنی بہت سارے سوفٹ ویئر پروگرام کو تیار کرتی ہے اور جانچ کرتی ہے بہت ساری کمپنیوں کے لیے جیسے: بینکنگ سوفٹ ویئر پروگرام، حفظان صحت سوفٹ ویئر پروگرام، انشورنس سوفٹ ویئر پروگرام، ٹیلی کام سوفٹ ویئر پروگرام، ہاسپٹل سوفٹ ویئر پروگرام وغیرہ۔ میں جانچ شعبہ میں کام کرتا ہوں، جہاں میں حفظان صحت کے شعبہ میں حفظان صحت سوفٹ ویئر پروگرام کی جانچ کرتاہوں۔سب سے پہلے میں آپ کو ہیلتھ کیئر (حفظان صحت)کے بارے میں بتادوں۔۔۔؟؟

    سوال:

    میں ایک سوفٹ ویئر ٹیسٹر(سوفٹ ویئر کی جانچ کرنے والا) ہوں۔ میں چنئی میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کررہا ہوں۔ میری کمپنی بہت سارے سوفٹ ویئر پروگرام کو تیار کرتی ہے اور جانچ کرتی ہے بہت ساری کمپنیوں کے لیے جیسے: بینکنگ سوفٹ ویئر پروگرام، حفظان صحت سوفٹ ویئر پروگرام، انشورنس سوفٹ ویئر پروگرام، ٹیلی کام سوفٹ ویئر پروگرام، ہاسپٹل سوفٹ ویئر پروگرام وغیرہ۔ میں جانچ شعبہ میں کام کرتا ہوں، جہاں میں حفظان صحت کے شعبہ میں حفظان صحت سوفٹ ویئر پروگرام کی جانچ کرتاہوں۔سب سے پہلے میں آپ کو ہیلتھ کیئر (حفظان صحت)کے بارے میں بتادوں۔ ہیلتھ کیئر ایک انشورنس کمپنی ہے۔ امریکہ میں طبی علاج اورڈاکٹر کی فیس بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے لوگ ہیلتھ کیئر کمپنیوں سے ہیلتھ انشورنس پالیسی کراتے ہیں۔جس کے اندر لوگوں کو ہیلتھ کیئر کمپنی کو ماہانہ بیمہ کی قسط کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔اور جب وہ شخص بیمار ہوتا ہے تو وہ اس اسپتال میں جاسکتا ہے جو اس ہیلتھ کیئر کمپنی کے تحت آتے ہیں اورعلاج مہیا کرانے والوں (ڈاکٹر، میڈیکل لیب، میڈیکل اسٹور اور اسپتال)کو بہت کم فیس ادا کرکے علاج کروا سکتا ہے (مختلف پالیسی کی بنیاد پر)۔اور بقیہ رقم یا فیس مریض کے نام پر ہیلتھ کیئر کمپنی کی طرف سے دی جاتی ہے ، ڈاکٹروں، میڈیکل اسٹور، اسپتال وغیرہ کی جانب سے مطالبہ کئے جانے کے بعد۔

    میں ہیلتھ کیئر کے بارے میں صرف یہی مختصر معلومات رکھتاہوں۔ میرا کام سوفٹ ویئر ایپلیکیشن (پروگرام) کی جانچ کرنا ہوتا ہے جو کہ ہیلتھ کیئر کمپنیوں کے لیے بنائے جاتے ہیں۔اور یہ جانچ کرنا ہوتا ہے کہ آیا یہ مطالبہ جوکہ علاج مہیا کرانے والے کے ذریعہ کیا گیا ہے صحیح ہے یا نہیں اور رقم صحیح طریقے پر شمارہیں یا نہیں ، کہ کتنی رقم مریض کو ادا کرنی ہے اور کتنی ہیلتھ کیئر کمپنی کو اور کتنی رقم حکومت کو ادا کرنی ہے۔ اور یہ جانچ کرنا ہوتا ہے کہ آیا مطالبے صحیح ہیلتھ کیئر کمپنی اور صحیح کلیرنگ ہاؤس کو جارہے ہیں یا نہیں۔ جب ایک مرتبہ ہم پروگرام چیک کرتے ہیں اس کے بعد صرف اس کو ہیلتھ کیئر کمپنی ہی استعمال کرسکتی ہے۔ میری کمپنی مجھ کو تنخواہ دیتی ہے۔ مجھے دو چیزیں بتائیں :

    (۱) کیا ہیلتھ کیئرجائز ہے یاناجائز؟ (۲) کیا یہ سوفٹ ویئر پروگرام جو کہ ہیلتھ کیئر کمپنی کے لیے بنائے گئے ہیں ان کی جانچ کرناجائز ہے یا ناجائز؟ اور جو تنخواہ مجھ کو مل رہی ہے جائز ہے یاناجائز؟

    جواب نمبر: 5181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 846/ ل= 65/ تل

     

    (۱) میڈیکل انشورنس میں قمار (جوا) کے معنی پائے جاتے ہیں، اس لیے میڈیکل انشورنس کرانا شرعاً ناجائز ہے۔

    (۲) سوفٹ ویئر پروگرام جو ہیلتھ کیئر کمپنی کے لیے بنائے گئے ہیں، ان کی جانچ کرنا، اعانت علی المعصیة ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے اوراس سے حاصل شدہ آمدنی بھی ناجائز ہے، البتہ آپ اس کام کو فوراً ترک نہ کریں، بلکہ دوسرے کسی کام کی تلاش میں سعی بلیغ سے کام لیں اور دوسری ملازمت ملتے ہیں اس کو چھوڑدیں، ملازمت ملنے سے پہلے اس ملازمت کو ترک نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند