• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 51768

    عنوان: بہت سے بچے ٹیوشن كے پیسے دیتے ہیں لیكن پڑھنے نہیں آتے

    سوال: میں ایک ٹیچر ہوں جو کہ ٹیوشن پڑھاتاہوں ، مجھے یہ جاننا ہے کہ میرے پاس ٹیوشن میں جو بچے آتے ہیں ان میں سے کچھ بچے صرف فیس بھر کر چلے جاتے ہیں اور ٹیوشن کو نہیں آتے ہیں تو کیا یہ رقم میں استعمال کرسکتاہوں؟ یااس رقم کے بارے میں کیا کرنا چاہئے ؟ براہ کرم، تفصیل سے بترائیں۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 51768

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 634-634/M=5/1435-U اگر آپ کی جانب سے قصور نہیں ہے یعنی تعلیم کے اوقات میں آپ موجود رہتے ہیں، غائب نہیں رہتے تو وہ رقم آپ لے سکتے ہیں اور اپنے استعمال میں خرچ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند