• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 51505

    عنوان: كمپیوٹر كے پروگرام بیچنا خریدنا

    سوال: کمپیوٹر کا ایک پروگرام جس سے کمپیوٹر شوروع ہوتا ہے ۔اس پروگرام کے بغیر کمپیوٹر شروع نہیں ہوتا۔ وہ پروگرام وِنڈوز ایکس پی, ونڈوز ۷, ونڈوز ۸ وغیرہ ہیں۔ جس کو مائِکروسوفٹ کمپنی بناتی ہے اور یہ کمپنی امریکہ کی ہے ۔ کمپنی اس پروگرام کو لائسنس کے زریعہ پیسہ سے بیچتی ہے ۔اور کمپنی خفیہ کوڈ رکہتی ہے تاکہ لوگ نقل کر کے بغیر خریدے استعمال نہ کر سکے ۔ کمپنی نقل کر کے بغیر خریدے اس پروگرام کو استعمال کرنے کو منع کرتی ہے اور کمپنی کو خبر پڑنے پر جرمانہ لیتی ہے ۔ آج اکثر گہروں اور مدارس میں یہ نقل پروگرام مستعمل ہیں۔ تو کیا شرعی طور پر اس پروگرام کو نقل کر کے بغیر خریدے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ۔ اور کمپیوٹر کا ماہر شخص اس نقل پروگرام کے زریعے جو پیسہ حاصل کرتا ہے وہ حلال ہے یا نہیں۔ میرا پیشہ کمپیوٹر کے متعلق ہے۔ اج کے زمانہ میں بہت ہی اہم مسئلہ ہے ۔

    جواب نمبر: 51505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 511-397/D=5/1435-U اگر کمپنی کی طرف سے مذکورہ پروگراموں کو بغیر خریدے استعمال کرنے کی ممانعت ہے تو پھر خریدے بغیر ان پروگراموں کو محض کاپی کرکے بیچنا یا استعمال کرنا شرعاً ممنوع ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند