• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50960

    عنوان: انٹرنیٹ کیفے كی آمدنی كیسی ہے؟

    سوال: میں عرصہ ایک سال سے انٹرنیٹ کیفے چلا رہا ہوں، میرا کام بلکل صاف ستھترا ہے میرے پاس کمپوزنگ کا کام اور لوگ انٹرنیٹ میں سکائی پی سے کالز وغیرہ کرتے ہیں اور آج کل کے دور کے مطابق لوگ فیس بک بھی استعمال کرتے ہیں، میرا سوال آپ صاحباں سے یہ ہے کہ میری کمائی حلال ہے یا حرام۔

    جواب نمبر: 50960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 336-336/M=4/1435-U صورت مسئولہ میں آپ کی کمائی کا اگر بڑا حصہ کمپوزنگ اور جائز کال وغیرہ کے ذریعہ سے حاصل ہوتا ہے تو آمدنی پر حرام ہونے کا حکم نہیں، لیکن یہ بات آپ پر مخفی نہ ہوگی کہ آج کل انٹرنیٹ اور فیس بک کا لوگ غلط استعمال بھی کرتے ہیں، اور آپ کے کیفے سے یہ موقع ان کو فراہم ہوتا ہے تو ناجائز عمل پر معاونت پائی جاتی ہے، اس لیے غلط استعمال پر روک لگانے کی سعی وتدبیر بھی لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند