• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50577

    عنوان: اگر کسی شخص کی آمدنی میں کراہیت ہو یا مکمل حرام ہو تو ایسے رقوم سے حاصل کیا ہوا علم یا ٹیکنالوجی جسے سیکھا ہو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

    سوال: (۱) اگر کسی شخص کی آمدنی میں کراہیت ہو یا مکمل حرام ہو تو ایسے رقوم سے حاصل کیا ہوا علم یا ٹیکنالوجی جسے سیکھا ہو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا ایسے علم سے کمانا جائز ہوگا یا نہیں؟ (۲) اگر کسی نے چوری کی کتاب یا کسی اور چیز سے علم حاصل کیا ہو تو ایسے علم سے کمائی جانے والی رقم حلال ہوگی یا حرام؟

    جواب نمبر: 50577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 320-322/N=3/1435-U (۱، ۲) دونوں صورتوں میں حرام یا مشبتہ مال یا چوری کا مال استعمال کرنے کا گناہ ہوگا لیکن حاصل کیا ہوا علم یا ٹیکنالوجی معتبر ہوگی اور اس کے ذریعہ کمائی جانے والی آمدنی بھی جائز ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند