• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50440

    عنوان: میں پروپرٹی ڈیلینگ کا کام کرتاہوں اس میں پارٹی کو جو کہ پروپرٹی بیچتی ہے کہ پاس کسٹمر جو کہ پروپرٹی کو خریدتاہے دونوں سے میں دو فیصد کمیشن لیتا ہوں جس کو میں دونوں پارٹی سے پہلے طے کرلیتاہوں، میں اس کام میں کچھ انویسٹ نہیں کرتاہوں اس طرح سے میں جو کمائی کرتاہوں کیا وہ شرطیں جائز ہیں ، براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال: میں پروپرٹی ڈیلینگ کا کام کرتاہوں اس میں پارٹی کو جو کہ پروپرٹی بیچتی ہے کہ پاس کسٹمر جو کہ پروپرٹی کو خریدتاہے دونوں سے میں دو فیصد کمیشن لیتا ہوں جس کو میں دونوں پارٹی سے پہلے طے کرلیتاہوں، میں اس کام میں کچھ انویسٹ نہیں کرتاہوں اس طرح سے میں جو کمائی کرتاہوں کیا وہ شرطیں جائز ہیں ، براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 50440

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 333-272/B=2/1435-U اگر آپ دونوں پارٹیوں کے لیے محنت اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں اور پہلے سے ہی دونوں پارٹیوں سے اجرت طے کرلیتے ہیں، تو اس طرح دلالی کرکے پیسے کمانے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ اور کوئی کام خلاف شرع نہ کرتے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند