عنوان: میں دکان پر ملازمت کرتاہوں ،میرا کام کمپیوٹر آپریٹنگ کا ہے ، کیا میں کمپیوٹر پر یا پھر انٹرنیٹ پر اپنا ذاتی کام کرسکتاہوں؟ مثلاًبیانات ڈاؤن لوڈنگ یا پھر دارالافتاء کا اکاؤنٹ چلا سکتاہوں کیا؟
سوال: میں دکان پر ملازمت کرتاہوں ،میرا کام کمپیوٹر آپریٹنگ کا ہے ، کیا میں کمپیوٹر پر یا پھر انٹرنیٹ پر اپنا ذاتی کام کرسکتاہوں؟ مثلاًبیانات ڈاؤن لوڈنگ یا پھر دارالافتاء کا اکاؤنٹ چلا سکتاہوں کیا؟ جب کہ دکان کے ساتھ غیر ہے، انٹرنیٹ کا جو پیک دکان مالک نے رکھا ہے وہ پیک ان لمیٹڈ انٹرنیٹ کا ہے، اور یہ کام میں جب کرتاہوں جب دکان کا کچھ کام نہیں رہتا، ایسی حالت میں کیا کرنا چاہئے ؟کیا میں دکان مالک سے اجازت کے بغیر اپنا ذاتی کام کرسکتاہوں؟ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 5028931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 251-219/L=4/1435-U
آپ کی حیثیت اجیر خاص کی ہے یعنی آپ متعین وقت کے لیے ملازم ہیں، اجیر خاص کے لیے مفوضہ کام کے علاوہ اپنا ذاتی کام ڈیوٹی کے وقت میں کرنا جائز نہیں؛ البتہ اگر کام نہ ہونے کی صورت میں مالک ذاتی کام کرنے کی اجازت دیدے تو پھر اس وقت میں ذاتی کام کرنے کی اجازت ہوگی، بغیر مالک کی اجازت کے ذاتی کام کرنا جائز نہ ہوگا کما ہو الحکم في الأجیر الخاص․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند