• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50104

    عنوان: میرے بڑے بھائی بینک میں اچھی پوسٹ پہ کام کرتے ہیں ، میں ان کے گھر کا کھانا نہیں کھاتی تھی ، لیکن اب بات بری ہوجاتی ہے ، ان کا ایک بیٹا بھی کسی کمپنی میں حلال کام کرتاہے اور ان کے گھر دو گھر کے اور دو دکان کا کرایہ بھی آتاہے ، کیا میں تھوڑا بہت کھاسکتی ہوں ، میرے بھائی اب ریٹائر بھی ہونے والے ہیں؟

    سوال: میرے بڑے بھائی بینک میں اچھی پوسٹ پہ کام کرتے ہیں ، میں ان کے گھر کا کھانا نہیں کھاتی تھی ، لیکن اب بات بری ہوجاتی ہے ، ان کا ایک بیٹا بھی کسی کمپنی میں حلال کام کرتاہے اور ان کے گھر دو گھر کے اور دو دکان کا کرایہ بھی آتاہے ، کیا میں تھوڑا بہت کھاسکتی ہوں ، میرے بھائی اب ریٹائر بھی ہونے والے ہیں؟

    جواب نمبر: 50104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 308-267/B=2/1435-U اگر ان کی تمام آمدنی کا اکثر حصہ حلال کا ہے اور کم حصہ حرام کا ہے تو ان کے یہاں دعوت کھانا، ان کا کوئی ہدیہ لینا جائز ہے او رگر ان کی آمدنی کا اکثر حصہ حرام اور کم حصہ حلال کا ہے تو ان کے یہاں کھانا کھانا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند