• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50010

    عنوان: بغیر میری طلب کے میڈیکل کمپنی کا نمائندہ مجھ کو قلم، کتاب وغیرہ کی شکل میں تحفہ دیتا ہے۔

    سوال: میں ایک ہاسپٹل میں ٹریننگ لے رہا ہوں۔ اور بغیر میری طلب کے میڈیکل کمپنی کا نمائندہ مجھ کو قلم، کتاب وغیرہ کی شکل میں تحفہ دیتا ہے۔ وہ لوگ کبھی میرا رجسٹریشن کانفرنس میں بھی کراتے ہیں اور وہی لوگ کانفرنس کے مینیجر کو رجسٹریشن کی فیس ادا کرتے ہیں۔اورکبھی میرے دوست میڈیکل نمائندہ کو میرا رجسٹریشن کرنے کو کہتے ہیں۔ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 50010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 131-131/M=2/1435-U مذکورہ شکلیں جواز کی ہیں، بظاہر ناجائز کی کوئی بات نہیں، اگر آپ کو کسی خاص وجہ سے جواز میں تردد ہو تو اس کو ظاہر کرکے پوری بات وضاحت سے لکھ کر سوال دوبارہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند