• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 50007

    عنوان: چوری كی چیز خریدنا كیسا ہے؟

    سوال: میں نے ایک دکان دار سے چمڑے کی ایک جیکٹ خریدی بہت ہی کم قیمت پر ، جیکٹ خریدنے کے بعد مجھ کو معلوم ہوا کہ وہ جیکٹ جو کہ فروخت ہورہی تھی وہ ایک ٹرک سے کچھ رقم دے کر چرائی گئی تھی۔ کیا میں اس جیکٹ کو پہن سکتاہوں؟ اگرنہیں، تو کیا میں اس کو اسی قیمت پر کسی غیر مسلم کو فروخت کرسکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 50007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 256-206/B=2/1435-U اس جیکٹ کو پہننا اور پہن کر نماز پڑھنا درست نہیں، آپ اسی دکاندار کو واپس کردیں اور اس کی قیمت واپس لے لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند